22 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ علاقے کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسلامی ملکوں کو خاص تدبیر اور پوری توجہ کے ساتھ امت مسلمہ کے مفاد میں قدم اٹھانا چاہئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے گزشتہ شب خرطوم میں اسلامی بین پارلیمانی یونین کے اجلاس کی اختتامیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے اپنے خطاب میں اس امید کا اظہارکیا کہ اس اجلاس سے امت مسلمہ اور اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تقویت میں مدد ملے گي۔ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ مغربی ممالک کو، جو مسلمانوں کے مفاد میں کبھی کوئي کام نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ اسلامی دنیا کے خلاف مہم جوئی کی فکر میں رہتے ہیں، امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی اقدام کی اجازت نہ دیں۔

اسلامی بین پارلیمانی یونین کا اجلاس پیر کو سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شروع ہوا تھا اور گزشتہ شب ایک قرارداد جاری کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگيا۔ اسلامی بین پارلیمانی یونین کے خرطوم اجلاس مین ایران کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی قیادت میں شرکت کی۔
.......

/169